سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کر لی ۔ فواد چوہدری

PM Imran and PM Saad al Harrari
6

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے

Lebanese PM

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ‘نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد الحریری کو وزیر اعظم بتارہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کواین آر او کی بازگشت ہے۔انہوں نے کہا کہ سعدالحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی، انھوں نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔’

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز دبئی میں حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر لبنان کے ہم منصب سعد الحریری سے بھی ملاقات کی تھی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم کی سعد الحریری سے اچھی نشست ہوئی اور کس طرح دونوں ممالک آپس میں قریب آسکتے ہیں اس حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعظم نے سعد الحریری کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سعد الحریری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جناب سعد الحریری، آپ کی اور میری ملاقات ہو رہی ہے لیکن میں آپ کو یہ کہہ دوں کہ پاکستان کو جو دو این آر او ملے تھے اس کا ہمیں کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا اور کوئی نئے این آر او کا ہمارا ارادہ نہیں اور انہوں نے کہا بلکل ایسی غلطی میں پھر کبھی نہیں کروں گا۔’

جواب چھوڑیں