العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز: نواز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

Nawaz Sharif
24

اسلام آباد(24گھنٹے)

Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، جس کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔

مذکورہ کیس کی 13 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران بھی نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

جواب چھوڑیں