ننکانہ صاحب . پڑوسی نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے خود کشی کر لی

firing
9

مانیئٹرنگ ڈیسک ننکانہ صاحب (24 گھنٹے )

Bridal Murder

ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ پورا میں پڑوسی نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہ پورا میں ایک پڑوسی نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی، دلہن کو قتل کرنے کے بعد اپنی جان بھی لے لی۔18  سال کی اقرا کی 2 دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی، والدین سے ملنے میکے آئی تھی۔

نئی نویلی دلہن اقرا والدین کے گھر آنے کےبعد پڑوس میں ملنے گئی تو کرامت نے پہلے اسے فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر خود کو گولی ما رلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ پورا کے رہائشی کرامت اور دلہن اقرا کی والدہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑے کے دوران اقرا کو گولی لگی۔

جواب چھوڑیں