نیب کی ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتارکرلیا

Asif Ali Zardari
7

مانیٹئرنگ ڈیسک اسلام آباد  (24 گھنٹے )

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچی تھی

ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم کے زرداری ہاؤس پہنچنے پر آصف زرداری کے وکلاء نے نیب کی ٹیم سے عدالت کی جانب سے گرفتاری کے احکامات طلب کرلیے۔

زرداری ہاؤس کو چاروں طرف سے پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا ہے اور اس کے اطراف بھاری تعداد میں اہلکار تعینات تھے، پولیس نے زرداری ہاؤس کے اطراف راستے سیل کردیے اور مرکزی سڑک بھی سیل کردی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو فوری گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں