نیب نےپنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا

aleem khan
11

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Aleem Khan

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات میں نیب کے طلب کرنے پر علیم خان آج ایک مرتبہ پھر نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے تھے۔نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ان سے مختلف سوالات کیے گئے جبکہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علیم خان کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور ان کی باقاعدہ گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑیں