آمدن سے زائد اثاثے ۔ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

Agha Siraj Durrani
8

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Sindh Assembly Speaker

اسلام آباد نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ  کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کررہا ہے اور اس میں اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں نیب کراچی کے حکام بھی موجود تھے جب کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ آغا سراج درانی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔

نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

نیب کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ قومی احتساب بیورو کراچی نے نیب راولپنڈی اور نیب ہیڈکوارٹرز کے انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سے آغا سراج درانی کو گرفتار کیا، نیب کی جانب سے آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہےکہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کا معاملہ نیب ہیڈکوارٹر نے ہینڈل کیا اور ملزم کو نیب کراچی نے چیئرمین نیب کی ہدایت پر گرفتار کیا

جواب چھوڑیں