محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ۔ یوم عاشور جمعہ 21ستمبر کو ہوگا

Ruet-e-Hilal Committee
13

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Muharram Moon

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوا جس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔  اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور کے حکام  اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صدر مقام پر ہوئے تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے اور بلوچستان میں بھی محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ انوار الحق حقانی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چاند نظر نہیں آیا۔

محرم الحرام کا چاند نظر نہ آنے کے بعد اب یکم محرم بدھ 12ستمبر کو ہوگی جبکہ یوم عاشور جمعہ 21ستمبر کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں