ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔

Altaf Hussain
6

مانیٹئرنگ ڈیسک لندن (24 گھنٹے )

Founder Arrested

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن کے مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جبکہ اس چھاپے کے دوران تقریبا 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو 3 گھنٹے قبل گرفتار کیا گیا اور پولیس ٹیم کی جانب سے اس وقت ان کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الطاف حسین کو مبینہ طور پر 2016 میں کی گئی نفرت انگیز تقریر سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کی 12 رکنی ٹیم نے ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کی 2016 کی متنازع تقریر سے متعلق کیس میں اپنی تفتیش مکمل کی تھی۔

اس سلسلے میں برطانوی پولیس کیس میں ثبوتوں کے حصول اور گواہوں کے بیانات کے لیے پاکستان آئی تھی، اس تفتیش کے دوران سندھ پولیس حکام کی ٹیم کے 6 اراکین برطانوی پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ (ایس او 15) کے سامنے بطور گواہ پیش ہوئے تھے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

جواب چھوڑیں