ایم کیوایم بہادر آباد کی فاروق ستار کو دوبارہ واپسی کی پیشکش

Amir Khan
40

کراچی (24گھنٹے)

Pakistan Politics

ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار سمیت تمام اراکین و ذمہ داران کو دوبارہ واپسی کی پیشکش کردی ہے جبکہ نوازشریف کے خلاف  آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم بہادرآباد گروپ ایک بار پھر تمام اختلافات ختم کرنے کا عندیہ دیے دیا، رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سیا سی وتنظیمی صورتحا ل ،نگران حکومت ،نواز شریف کے بیان پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاروق ستار کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بیان پر مشاورت کی گئی۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تلخیاں اور گلے شکوہ ختم کریں اور سب بہادر آباد واپس آئیں۔

رابطہ کمیٹی کے بیان میں پی آئی بی گروپ کو پیشکش کی گئی کہ تمام اختلافات ختم کرکے انتخابات کی تیاری کرتے ہیں،فاروق بھائی سمیت سب عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنیں، انتخابات کی تیاریوں کیلئے بھی ہمیں صف بندی کرنا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے نوازشریف کا بیان قابل مذمت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑیں