موٹرولا کا نیا فون بھی آئی فون ایکس کی ہو بہو نقل

Moto P30
21

ویب ڈیسک(24گھنٹے)

Moto P30

موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون موٹو پی 30 متعارف کرایا ہے جو آئی فون ایکس اور ہیواوے کے پی 20 کا مکسچر محسوس ہوتا ہے۔

یعنی فرنٹ پر تو یہ فون ہو بہو آئی فون ایکس لگتا ہے جبکہ بیک پر اپنے رنگ بدلتے گلاس کے باعث یہ پی 20 کی یاد دلاتا ہے۔

6.2 انچ اسکرین کا یہ فون درحقیقت موٹرولا کا بجٹ فون ہے۔

ویسے اس کی ورٹیکل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ، نوچ اور بیزل سب آئی فون ایکس سے ملتے ہیں مگر اس میں پراسیسر مڈرینج دیا گیا ہے جو کہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 636 ہے۔

اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں فنگرپرنٹ سنسر بھی موجود ہے جو آئی فون ایکس کا حصہ نہیں، جبکہ چہرے سے بھی ڈیوائس کو ان لاک کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

اس میں اے آئی گیم موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ڈسپلے اور ڈیوائس کی پرفارمنس کو بہتر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں پورٹریٹ موڈ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

یہ فون اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 303 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 128 جی بی والا ماڈل 360 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

جواب چھوڑیں