امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

US Troops File
8

مانیٹئرنگ ڈیسک واشنگٹن:  (24 گھنٹے )

Middle East

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی مقاصد کے لیے مشرقی وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

امریکی فوجیوں کی مشرقی وسطیٰ میں تعیناتی کا اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔

قائم مقام امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اور اس کے جنگجو گروپس کی جانب سے حالیہ حملوں کی قابل اعتماد، ٹھوس انٹیلیجنس معلومات ہیں کہ ایران خطے میں امریکی فوجیوں اور مفادات کے لیے خطرہ بن رہے ہیں

جواب چھوڑیں