احتساب عدالت ۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت کے سامنے پیش

Asif Ali Zardari and faryyal Talpur
5

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Fake Accounts Case

 احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت جاری ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔

احتساب عدالت کے معزز جج محمد ارشد ملک جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کررہے تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانہ ہوگئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران عبدالغنی مجید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزم کے پروڈیکشن آرڈرجاری ہوئے تھے لیکن وہ بیمار ہیں۔

دوسری جانب حسین لوائی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو ایف آئی اے نے گرفتارکیا تھا، حسین لوائی کومچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا جائے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسین لوائی کوبھی آزاد رہ کرٹرائل کا سامنا کرنےکی اجازت دی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے حسین لوائی کی رہائی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس نیب کومنتقل ہوا ہے توملزمان کی حیثیت بھی برقرار رہے گی، ملزم کی رہائی کی درخواست خارج کی جائے۔

احتساب عدالت نے حسین لوائی اور طٰہ رضا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت میں سماعت کے دوران ملزمان کو نیب کے عبوری ریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں گی جس کے بعد عدالت ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرے گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پانچویں مرتبہ پیش ہوئے۔

آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، عدالت کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع تھا2

جواب چھوڑیں