بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کہنا بہت خطرناک ہوگا، میئر لندن

mayor london sadiq khan speaks
57

کراچی(24گھنٹے)

 

لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ اگر امریکا کہتا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے۔

میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر تحفظات ہیں، مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے لئے جاری امن مذاکرات کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کہتا ہے کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے کہ تو بہت خطرناک ہے جب کہ فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر عالمی رہنما امریکی اعلان کی مذمت کرچکے ہیں۔

میئر لندن نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، ہمیں متحد ہو کر ٹرمپ کو پیغام دینا ہے کہ وہ غلطی پر ہیں اور ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔

امریکی صدر کے دورہ لندن سے متعلق سوال پر میئر صادق خان نے کہا کہ سنا ہے کہ فروری 2018 میں وہ برطانیہ کا دورہ کریں گے لیکن وہ سرکاری دورہ نہیں ہوگا، دیکھیں گے کہ کیا ہوگا، لندن میں ٹرمپ کے فینز نہیں ہیں اگر وہ آئیں تو انہیں بہت سے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میئر لندن نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے خیالات بدلنا چاہیے، لوگ کہتے ہیں کہ امریکا اور برطانیہ کے خصوصی تعلقات ہیں، لیکن اگر امریکا کوئی خراب چیز کرتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے کہ آپ غلط کررہے ہیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.