مولانا سمیع الحق کو دارالعلوم حقانیہ میں والد کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا

Mulana Samiul Haq
5

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Laid to Rest

جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولاناسمیع الحق کو دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ان کے والد کے پہلو میں سپر دخاک کردیاگیا۔

جےیوآئی س کےسربراہ مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ نوشہرہ کے خوشحال خان ڈگری کالج میں ادا کی گئی۔

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ان کےبیٹےحامد الحق نے پڑھائی ، اس موقع پرگورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے علاوہ اے این پی کےقائمقام صدرغلام بلور،ن لیگ کےرہنما ظفرالحق ، امیر مقام، سابق گورنراقبال ظفر جھگڑا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق،لیاقت بلوچ اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی

جےیوآئی س کےسربراہ کی نماز جنازہ کے وقت ان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے اور وہاں واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے تھے۔

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کے موقع پر اکوڑہ خٹک میں ان کے شاگردوں کی بھی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

جواب چھوڑیں