مافیا کا حصہ آپ ہیں، جو دھوکا، سازش اور ظلم کرتا ہے۔ مریم نواز

Maryam Nawaz File
12

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Pakistan Politics

وزیراعظم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انہیں بھی مافیا کا حصہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ “آپ اس مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے سیاسی حریف سے انتقام لینے کے لیے ججز پر دباؤ ڈالتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘یہ آپ ہیں جنہوں نے سیاسی حریف کے خلاف اسکورنگ کرنے اور ان کی شخصیت کو مسخ کرکے بدنام کرنے میں اداروں کا استعمال کیا۔’

مریم نواز نے مزید کہا کہ  گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی آپ اس میں شامل اور قصور وار ہیں۔

مریم نواز نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، سلیکٹڈ تو آپ تھے ہی، اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے، اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپنا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیے گئے، سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔ عوام کے منتخب نمائندے زندہ با

جواب چھوڑیں