نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہوں گی ۔ مریم نواز

maryam
7

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

NS Health

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جارہا ہے۔

کارکنوں سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج اور مجھے والد سے ملنے نہیں دیا گیا تو کل وہ ملاقات کی اجازت ملنے تک جیل کے باہر رہیں گی انہوں نے کہا کہ آپ کی محبت ہی ہمارا سرمایہ ہے، ہمارا مقدمہ عدالت میں ہے، ایسا کام نہیں کرنا کہ تاثر ابھرے کہ ہم مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ ہم سب کو میاں نواز شریف کو اپنا بڑا مانتے ہوئے ان کا حکم ماننا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ کو 21مارچ کو ملاقات کے لیے درخواست دی تھی،اب دوبارہ درخواست بھجوا رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے، ان کے گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں