مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج جاتی امراء میں ہوگی

Maryam Bilawal File pic
8

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور:   (24 گھنٹے )

Meets Today

مریم نواز کی دعوت ظہرانہ پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو رائیونڈ جائیں گے، بات چیت میں دونوں پارٹیوں کے رہنماء بھی شریک ہوں گے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے بلاول نے قبول کیا تھا۔نجی نیوز چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی، اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی ہوں گے۔

مریم نواز نے  ایک بیان میں کہا کہ بلاول سے ملاقات نواز اور شہباز شریف کی اجازت سے ہو رہی ہے جس کے لیے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلےنواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت سے کیےجاتے ہیں، پارٹی کے اصولوں اور قواعد و ضوابط کی پاسداری مجھ سمیت سب پر لازم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کی دعوت قبول کہا تھا کہ وہ مریم نواز سے ضرور ملیں گے کیونکہ پاکستان کے مسائل حل کرنا کسی ایک جماعت کے لیے ممکن نہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہباز کی گرفتاری سمیت دیگر سیاسی امور اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی جب کہ اس دوران بجٹ کے حوالے سے بھی معاملات زیر غور آئیں گے۔

جواب چھوڑیں