ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کامیاب دورہ پاکستان مکمل ۔ وطن واپس روانہ ہوگئے۔

Malaysian PM
8

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Malaysian PM

 ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اپنے 3 روزہ کامیاب دورہ پاکستان کے بعد وظن واپس روانہ ہوگئے، جہاں وزیر اعظم عمران خان نے انہیں رخصت کیا۔

21 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر اسلام آباد پہنچنے والے مہاتیرمحمد نے اپنے دورے میں پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات کی جبکہ یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی۔

یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں مہاتیر محمد نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جہاں انہیں مسلح افواج نے سلامی دی جبکہ انہوں نے شاندار پریڈ کو بھی دیکھا۔اس پریڈ کے بعد مہاتیر محمد وطن واپسی کے لیے نورخان ایئربیس پہنچے، جہاں انہیں پہلے پاک فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی، جس کے بعد انہیں پاکستان کی پہچان لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے ملائیشیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کے اس طیارے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان 5 بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں