لودھراں شکست۔ ۔ عمرن خان نےو جوہات جاننے کیلیئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی بنادی

Imran Khan
53

اسلام آباد (24 گھنٹے)

تحریک انصاف کے چئیرمیںن عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار علی خان ترین کی شکست کی وجوہات کے جاننے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔

عمران خان کی جانب سے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی علی خان ترین کے والد جہانگیر ترین کریں گے ۔

کمیٹی این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں شکست کی وجوہات کا تعین کرے گی اور ایک ہفتے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کرے گی

واضئع رہے کہ گزشتہ روز این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کو 26 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ مزکورہ سیٹ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی

جہانگیر ترین نے اپنے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق بلوچ کو 40 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی

جواب چھوڑیں