ایل او سی پر بھارت کی فائرنگ ۔ پاک فوج کے 4 جوان مادر وطن پر شہید

ISPR Photo
5

مانیٹئرنگ ڈیسک راولپنڈی (24 گھنٹے )

LOC Indian Firing

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شہید ہوئے جبکہ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کا مزید ایک جوان شہید ہوگیا۔

ISPR Photo Shiraz
ISPR Photo Shiraz

ترجمان کے مطابق  سپاہی محمد شیراز، ایل او سی کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کی زد میں آئے۔

جواب چھوڑیں