لاہور ہائی کورٹ ۔ مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور

Maryam Nawaz
5

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Granted Bail
لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کی تیما داری کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی ضمانت کی مخالفت کی تھی جب کہ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دینے کی استدعا کی تھی۔
مریم نواز پر الزام ہے کہ وہ 93-1992 کے دوران کچھ غیر ملکیوں کی مدد سے منی لانڈرنگ میں ملوث رہی اور اس وقت نواز شریف وزیراعظم تھے۔

یاد رہے کہ ایک اور کرپشن کیس ایون فیلڈ میں بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سزا کو معطل کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں