اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ۔ پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے۔ شہباز شریف

Shabaz Shrief
6

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Shabaz Sharief

پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے بائیکاٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے عوام اور ایوان کی ترجمانی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے تناظر میں بائیکاٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تاریخی مراسم ہیں اور ہمیں انہیں یہ بتانا چاہیے کہ اگر ایسے مرحلے پر بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں بلایا گیا تو یہ بات تاریخ کا حصہ بن جائے گی کہ ایک ایسے موقع پر سشما سوراج کو مدعو کیا گیا کہ جب پاکستان پر بھارت جارحیت کا مظاہرہ کر رہا تھا۔

جواب چھوڑیں