زمیندار کے ملازمین کا کھاد کا تھیلہ چرانے کے شبے میں نوجوان پر بدترین تشدد

torture
12

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Chishtian News

پنجاب کی تحصیل چشتیاں میں ایک نوجوان کو مقامی زمیندار کے ملازمین نے کھاد کا تھیلہ چرانے کے شبے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے میں متاثرہ شخص کو زمیندار کے ملازمین نے الٹا لٹاکر جوتوں اور مکوں سے مارا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تشدد کا شکار زاہد نے الزام لگایا ہے کہ اسے 25 روز قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیاز ۔

زاہد کا کہنا ہے کہ جب وہ مقدمے کے اندراج کے لئے گئے تو پولیس نے مقدمہ درج کرنےسے انکار کردیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ محمد زاہد پہلے مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تھا

جواب چھوڑیں