وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کی سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق

Kekra 1
13

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

No Reservoir Found

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے کی تصدیق کردی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا تھا کہ کراچی کے قریب گہرے سمندرمیں ڈرلنگ کےدوران تیل و گیس کےذخائر نہیں مل سکے ہیں

انہوں نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تاہم ذخائر نہ ملنے کے بعد اب ڈرلنگ کا کام ترک کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ندیم بابر کے مطابق کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچر نے ڈرلنگ کی جس میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کے علاوہ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا رہا

سمندر سے مطلوبہ مقدار میں تیل نکلا نہ گیس،ڈرلنگ کرنے والی کمپنیوں نے14ارب روپے خرچ کرنے کے بعد زیرسمندر سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کردیا۔

سمندر کے اندر ساڑھے پانچ ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹوں کے نتائج مایوس کن آئے، سمند سے مطلوبہ تیل اور گیس کا ذخیرہ نہ مل سکا جس پر سوراخ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

تیل اور گیس کی تلاش کے اس مشن میں حکومت نے14ارب روپے کا ٹھیکہ دیا تھا، زیر سمندر ہزاروں بیرل تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آج بھی پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک ہفتے میں گیس کے ذخائر نکلنے کی پیشن گوئی کی تھی

وزیراعظم عمران خان کو ٹیسٹنگ کے بعد تیل اور گیس نہ ملنے کے حوالے سے رپورٹ دے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں