کشمیری آج جنت نظیروادی پربھارتی قبضےکیخلاف 71 واں یوم سیاہ منارہےہیں

Jammu Kashmir
4

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Black Day

دنیا بھرمیں کشمیری آج جنت نظیروادی پربھارتی جارحیت اورقبضے کے 71 ویں سال پریوم سیاہ منارہے ہیں۔جموں وکشمیرپربھارت کے غیرقانونی تسلط اورجارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔ 27 اکتوبر1947 کوبھارت نے بین الاقوامی قوانین اورآزادی برصغیرایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیرپرغاصبانہ قبضہ کیا۔

آج کے دن بھارتی فوج کے کشمیریوں پرمظالم ڈھانے، قتل عام کرنے اوروادی پرجبری قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، جو سات دہائیاں گزرجانے کے بعد آج تک جاری ہے۔ یہ جبری تسلط کرکے بھارت نے کشمیریوں کو آج تک حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہے۔

بھارتی قبضے کو 71 برس مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے کشمیر جنت نظیر میں لاشیں گرانے اور خون کی ندیاں بہانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز کلگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے جنازے میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر قابض فورسز کی آنکھوں میں خون اتر آیا اور نہتے کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس کے باوجود فضا میں آزادی کے نعرے گونجتے رہے۔

مظاہروں کے ڈر سے جامع مسجد سری نگر کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا، جہاں جمعہ پڑھنے کی اجازت بھی نہیں ملی، شہر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے کرفیو کی صورتحال پیدا کر دی گئی، لیکن بندشیں آزادی کے متوالوں کو سڑکوں پر نکلنے سے نہ روک سکیں، حریت رہنماؤں نے آج وادی بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں