نہ ہم سارک اجلاس میں جائیں گے۔ نہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ

Indian Foreign Minister
2

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Kartarpur Corridor

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے واضح کردیا کہ کرتار پور راہداری کا مطلب یہ نہیں کہ پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ  کے مطابق سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ‘نہ ہم سارک اجلاس میں جائیں گے اور نہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے’۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے بھارتی حکومت کے دیرینہ مطالبے پر پاکستان نے اب مثبت ردعمل دیا ہے، تاہم کرتار پور بارڈر سے آمدو رفت کیلئے ویزا ہوگا یا نہیں، یہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔

سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ ملکوں میں رابطے حکومت سے حکومت کے ہوتے ہیں انفرادی نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی وزیر سرکاری نہیں ذاتی حیثیت میں کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں

جواب چھوڑیں