کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

Karachi weather
9

مانیٹئرنگ ڈیسک (24 گھنٹے)

Weather

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ ہلکی ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، ناظم آباد، جمشید ٹاؤن، لائنز ایریا، صدر، گلستان جوہر اور شارع فیصل پر بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس سے قبل یکم ستمبر کو رات گئے کراچی کے علاقے ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بونداباندی جبکہ سہراب گوٹھ، منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہلکی بارش ہوئی تھی

جواب چھوڑیں