کراچی کا درجہ حرارت آج 7ڈگری تک پہنچنے کا امکان

karachi-temperature-expected-reach-7-degrees-today
39

 

کراچی(ّ24گھنٹے)

 

 

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ، کراچی میں آج رات درجہ حرارت7ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ، جبکہ کوئٹہ میں پارہ منفی دس تک گرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں سرداورخشک موسم کی لہر برقرارہے، کوئٹہ کی سردی نے کراچی میں رنگ دکھایا اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت8.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید سردی کی پیشگوئی کردی ہے ، آج رات کراچی کا درجہ حرارت7ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں شدید سردی نے عوام کو ٹھٹھرا دیا، کوئٹہ میں موسم آج بھی شدید سرد رہے گا، کوئٹہ اور قلات میں پارہ منفی دس تک گر گیا، دالبندین، دیر، اسکردو میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا جبکہ گلگت کا پارہ منفی چار ڈگری تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان والے ہوشیار ہوجائیں، اگلے بارہ گھنٹے کے دوران شدید سرد ہواؤں کا بسیرا ہوگا۔

پنجاب میں بھی جاڑا زوروں پر ہے، لاہور کا درجہ حرارت تین اور اسلام آباد کا دو ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں  میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ  بلوچستان میں  شدید سرد رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.