کراچی ۔ فٹ پاتھہ پر سوئے افراد پر کار چڑھ گئی ۔ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

15

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Speeding Car

 کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پرچڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں