کراچی . شاہراہ فیصل اور گلشن اقبال نیپا چورنگی پر دو گاڑیوں پر فائرنگ دو افراد جاں بحق۔ زرائع

Karachi Firing
5

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے

Karachi Firing

کراچی میں شاہراہ فیصل اور گلشن اقبال نیپا چورنگی پر دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلشن اقبال کے علاقے نیپاکے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں مولانا عامر شہاب شدید زخمی اور انکا گن میں صنوبر خان جاں بحق ہوگئےایس ایس پی گلشن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ نیپا کے پل سے اترتے ہوئے کی گئی۔

ادھر دوسری جانب شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں مولانا مفتی تقی عثمانی سوار تھے ۔لیکن مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے ۔ انکے محافظ پولیس ملازم جان بحق ہوگیا فائرنگ کا نشانہ بنائی گئی دونوں گاڑیوں کا تعلق دارالعلوم کراچی سے ہے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں