کراچی ۔ لانڈھی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

died dead body death
4

مانیٹئرنگ ڈیسک کراچی (24 گھنٹے )

Dead Bodies

کراچی کے علاقے لانڈھی بابر کانٹا میں ایک گھر سے چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ موت کی وجہ جنریٹر کا دھواں بتایا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عمرفان بہادر کے مطابق یہ چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ان چاروں کی موت جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پشین سے تعلق رکھنے والے ان چاروں بھائیوں کی گھر سے جب لاشیں ملیں، تو ان کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے۔

اہل محلہ نے پولیس کو بتایا کہ جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو کمرے میں دھواں بھرا ہوا تھا، متوفی رات کو جنریٹر چلا کر سوئے تھے، بظاہر لگتا ہے کہ موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر سے ملنے والی میتوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی موت کا سبب جاننے کے لیے مزید تحقیقات ہوں گی۔

مرنے والے چاروں افراد سگے بھائی ہیں اور ان کی شناخت انور، عمر ، عثمان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ چاروں افراد لائٹ نہ ہونے کے سبب جنریٹر چلا کر سورہے تھے ، کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

مرنے والے بھائیوں کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشین سے محنت مزدوری کے لیے کراچی آئے تھے۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 9 جانور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں