کامیڈین، میزبان اور اداکار کپل شرما بھی اسی سال شادی کریں گے

Kapil Sharma and Geni
6

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Bollywood News

بولی وڈ کی کئی نامور جوڑیوں نے رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جہاں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں سال 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے وہیں دوسری جانب پریانکا چوپڑا بھی نک جونس کے ساتھ دسمبر میں شادی کررہی ہیں۔

اور اب رپورٹس ہیں کہ نامور کامیڈین، میزبان اور اداکار کپل شرما بھی اپنے گرل فرینڈ گنی چتراتھ کے ساتھ شادی کرنے جارہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما بہت جلد خود اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم اداکار سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ 12 دسمبر کو شادی کرنے والے ہیں۔

کپل شرما نے اپنے دوستوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ دسمبر کے آغاز میں اپنے تمام کاموں سے فارغ ہوجائیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کپل شرما اور ان کے گھر والوں نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

جبکہ کپل شرما کی شادی پنجابی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی عرصے سے ٹی وی سے غائب رہنے والے کپل شرما اب بہت جلد اپنے شو دی کپل شرما شو کے ساتھ واپسی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ ڈیڑھ ماہ بعد ممبئی واپس آئے ہیں اور جلد اپنے شو کے نئے سیزن کے ساتھ لوگوں کو ہنسانے کا ارادہ رکھتے ہیں

جواب چھوڑیں