کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد کس میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

Kangna Raunat
53

ممبئی (24 گھنٹے)

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے گزشتہ سال ہدایت کار کرن جوہر کو اقرباء پرور قرار دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کردیا تھا جس نے فلمی دنیا میں طوفان برپا کردیا تھا تاہم اب اداکارہ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کی مداحوں کے لیے حیران کن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جلد ہی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے سیاسی زندگی کا آغاز کریں گی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ادکارہ اپنے آبائی علاقے ہماچل پردیش سے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہیں جب کہ متعدد بار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے اب تک ان خبروں کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے اور ان کے قریبی دوستوں نے بھی ایسے کسی فیصلے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت اس وقت اپنی فلم ’مانی کارنیکا؛ دی کوئین آف جھانسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑیں