کابل میں شادی کی تقریب میں دھماک ۔ 63افراد جاں بحق

blast
16

مانیٹئرنگ ڈیسک کابل (24 گھنٹے )

Kabul Weeding Blast

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 182 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات کو کابل کے مغربی علاقے میں قائم ایک شادی ہال میں ہوا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی۔

طالبان نے حملے میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کابل میں حالیہ مہینوں میں ہونے والے حملوں سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شادی کی تقریب میں موجود محمد فرہاگ کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کے لیے مختص جگہ پر تھے کہ انہوں نے مردوں کی جگہ سے دھماکے کی آواز سنی۔

جواب چھوڑیں