آزادی مارچ لاہور سے گجرانوالہ کے لہے تیار۔ آج راولپنڈی پہنچے گا۔

JUI F MARCH
3

مانیٹئرنگ ڈیسک) لاہور (24 گھنٹے)

JUI F Azadi March
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف ’آزادی مارچ‘  کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے اور لاہور سے گزرنے کے بعد گجرانوالہ پہنچیں گے۔اور آج رات تک راولپنڈی پہنچ جائے گا۔
مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 بڑے مقامات پر تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر مارچ کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائیں گی۔
آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں بریانی، نان چنے اور چائے سے ناشتہ کیا اور اب قافلہ کچھ دیر میں گجرانوالہ کے لیے روانہ ہو گا۔
آزادی مارچ کے شرکاء کل اسلام آباد پہنچیں گے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آزادی مارچ کے راستوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی ترجمان حافظ ضیااللہ نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماؤں نے احتجاجی مارچ راولپنڈی کے مری روڈ سے ہوتا ہوا براستہ فیض آباد اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

جواب چھوڑیں