مسعود اظہر کو تحویل میں لینے کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائیگا ذرائع

Masood Azha
5

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Masood Azhar

کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام نے مسعود اظہر کی حراست کا معاملہ وزیراعظم کے سپرد کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق کالعدم جیش محمد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مسعود اظہر کو تحویل میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں