Media Group,Web News Tv,Fashion Magazine, Pakistan, Webtv,livetv

اسرائیلی فوج کا ‘حماس کی سرنگ’ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

Landmine Blast
32

بیت المقدس (24 گھنٹے)

Israel Army

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایک کارروائی کے دوران غزہ پٹی سے ان کے علاقے تک وسیع کی گئی ایک سرنگ تباہ کردی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع ایوگڈور لائبرمین نے کہا کہ تباہ کی گئی سرنگ بہت طویل اور گہری تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان جوتھن کونریکس نے بتایا کہ غزہ پٹی سے داخل ہونے والی سرنگ ان کے علاقے میں کئی میڑ تک داخل ہو رہی تھی تاہم سرنگ کا خارجی راستہ نہیں تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ مہینے کے دوران 5ویں غزہ سرنگ سرنگ تباہ کی ہے۔

اس حوالے سے واضح رہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست کا سلسلہ 30 مارچ سے جاری ہے جبکہ یورپین یونین اور اقوام متحدہ کے چیف انتونیو گوترس نے غیر جانبدارنہ تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل میں افریقی پناہ گزینوں کی رہائی

سپریم کورٹ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے اقوام متحدہ سے افریقی پناہ گزینوں کی ملک بدری معاہدہ کو بحال کرتے ہوئے زیر حراست 207 افریقی پناہ گزینوں کی رہائی کا حکم دےدیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں تقریباً 42 ہزار افریقی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں، اسرائیلی حکام نے 207 افریقی باشندوں کو ملک بدری سے انکار پر فروری میں حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیل کی عدالت عظمیٰ نے حکومت کو 10 اپریل تک کی مہلت دی تھی کہ وہ پناہ گزین کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے۔

تاہم حکومت کی جانب سے ناکامی پر سپریم کورٹ نے انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ 4 اپریل کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی سے افریقی پناہ گزینوں کو جبری طور پر نہ نکالنے کے معاہدے کو چند گھنٹے بعد ہی ختم کردیا تھا۔
نیتن یاہو کی جانب سے اچانک یہ حیران کن اعلان دائیں بازوں کے لوگوں کی جانب سے سخت دباؤ کے بعد کیا گیا جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے پر نظرثانی کریں۔

جواب چھوڑیں