جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ۔ آصف زرداری اور فریال تالپوراحتساب عدالت پہنچ گئے

Asif Ali Zardari and faryyal Talpur
3

مانیئٹرنگ ڈیسک اسلام آباد:  (24 گھنٹے )

Money Laundering Case

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچ گئے۔

اس موقع پر غیر متعلقہ افراد کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں عدالت نے عبدالغنی مجید، عدیل شاہ راشدی، اقبال آرائیں سمیت 30 ملزمان کو بھی طلب کیا ہے۔

احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے موقع پر دو خواتین نے عدالت کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس میں آصف زرداری اور دیگر کی پیشی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے، سابق صدر سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش ہوئے ہیں

جواب چھوڑیں