ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Irani FM
7

مانیٹئرنگ ڈیسک(24 گھنٹے)

Mutual interest

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج علی الصبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہوگی۔

جواب چھوڑیں