بارش برسانے کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ۔ بلو چستان میں مزید بارشوں کا امکان

Weather
21

مانیئٹرنگ ڈیسک کوئٹہ :  (24 گھنٹے )

Weather Report

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مکران، قلات ڈویژن مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،زوب، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئتہ میں مطلع ابر آلود رہے گا اور آج مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں