ایران . بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

Iran Flood
4

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

Iran Rains

ایران میں تیز بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے مزید دریاؤں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ خوزستان کے 6 شہروں کو خالی کروانے کے احکامات جاری کردیے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق خوزستان کے گورنر نے حکم دیا کہ ایران کے جنوب مغربی صوبے میں کرخیہ دریا پر قائم 6 شہروں کو جتنی جلدی ممکن ہوسکے خالی کروایا جائے۔

خوزستان میں بڑی تعداد میں ڈیمز موجود ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ڈیم بھر گئے ہیں اس وجہ سے کرخیہ ڈیم سے پانی کے اخراج پر غور کیا جارہا ہے۔

صوبے کے گورنر نے کہا کہ موجوہ صورتحال پریشان کن ہے


انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں جبکہ مرد حضرات کو رکنے اور امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے خبردار کیا کہ صوبہ خوزستان میں 4 لاکھ افراد کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ایران کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق مارچ کے وسط سے تیز بارشوں سے سیلاب کے نتیجے میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ہےایران میں سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں کچھ شہروں کے کئی علاقے زیر آب آگئے اور اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہے۔

صوبہ لرستان میں سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں