انٹر پول کا پاناما کیس میں حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

Hussain Nawaz
10

مانیئٹرنگ ڈیسک(24 گھنٹے )

Red Warren t

انٹر پول نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں انٹر پول نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے اس لیے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے۔

خیال رہے کہ حسین نواز شریف پاناما کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں