رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے ۔ صمصمام بخاری

Sasam Bukhari
17

مانیٹئرنگ ڈیسک لاہور (24 گھنٹے )

Information Minister

وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھے ہونے پر مجبورکردیا۔

 وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، درست کہتے ہیں دیر ہے اندھیر نہیں، سسٹم کی کمزوری ہے پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا۔

صمصام بخاری نے کہا کہ ظلم کی انتہا کرنے والے قانون کے کٹہرے میں آہی گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی کیسے درست ہے؟، عدالتیں آزاد ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا، یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بے گناہ ہیں؟، معجزہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثنا اللہ کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخالفت نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو اکٹھے ہونے پر مجبورکردیا۔

وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مزید کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا اُسے انجام بھگتنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں