آج بھارت کا یوم آزادی ۔ پاکستان سمیت دنیابھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے

Black Day
5

مانیٹئرنگ ڈیسک اسلام آباد (24 گھنٹے )

Black Day

مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج 15 اگست 2019 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا اعلان کیا تھا اور مقبوضہ وادی میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کو معطل کرکے کرفیو نافذ کردیا تھا۔

بھارت نے خصوصی حیثیت تبدیل کرکے مقبوضہ وادی میں مزید ہزاروں فوجی تعینات کیے تھے اور وادی کو جیل میں تبدیل کردیا تھا جبکہ 12 روز سے جاری کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام بد ترین مشکلات کا شکار ہیں۔

بھارتی فوج کے محاصرے میں پھنسے لوگ خوراک اور ادویات کی قلت کاشکار ہیں اور کشمیری بچوں کو بھی دودھ کی فراہمی تک بند ہے۔

جواب چھوڑیں