قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ ۔ 2 کشمیری نوجوان شہید

held kashmir
9

مانیٹئرنگ ڈیسک سری نگر:   ( 24 گھنٹے )

Held Kashmir

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

جواب چھوڑیں