ویویک اوبرائے نے سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے کا مذاق اڑادیا

Vivek , Aishwria and Salman
14

مانیئٹرنگ ڈیسک ممبئی (24 گھنٹے )

Bollywood

بولی وڈ اداکار ویویک اوبرائے اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان ہوئے بریک اپ کو کئی سال گزر چکے ہیں اور یہ دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں کافی آگے بڑھ چکے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق اس کے باوجود بھی اداکار ویویک نے ایک مرتبہ پھر ایشوریا رائے کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑادیا۔

ویویک اوبرائے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میم (مزاحیہ تصویر) شیئر کی، جس میں ایشوریا رائے اپنے دونوں سابق بوائے فرینڈز سلمان خان اور خود ویویک اور شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ موجود ہیں، جبکہ ابھیشیک کے ساتھ تصویر میں ان کی 7 سالہ بیٹی آرادھیا بھی موجود ہیں

یاد رہے کہ 1999 میں کیریئر کے آغاز میں ایشوریا رائے اور سلمان خان ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے تھے جبکہ ان کو بولی وڈ کی کامیاب جوڑی بھی مانا جاتا تھا، ان دونوں نے ایک ساتھ ‘ہم دل دے چکے صنم’ جیسی کامیاب فلم بھی کی۔

تاہم 2002 میں ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا، جس کے بعد ایشوریا نے سلمان پر ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔

بعدازاں ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، البتہ جب ویویک نے سلمان خان کے خلاف ایک پریس کانفرنس منعقد کی تو ایشوریا رائے ان سے ناراض ہوگئیں، جس کے بعد ان دونوں کے راستے بھی الگ ہوگئے۔

اس کے کچھ ہی وقت بعد اداکار ابھیشیک بچن سے ایشوریا کی دوستی بڑھی جس کے بعد اداکار نے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔

جواب چھوڑیں