بھارت نے پاکستان کااضافی 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی روک لیا

v
6

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

India Stops

بھارت نے پاکستان کے حصے کا اضافی پانی روک لیا۔  بھارتی وزیر مملکت برائے آبی وسائل ارجن میگوال نے کہا ہے کہ بھارت نے مشرقی دریاؤں سے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور یہ پانی اب خود استعمال کریں گے۔ اور پاکستان میں جانے والے پانی کو روک کر سندھ طاس معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

بھارتی وزیر نے راجستھان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 0.53 ملین ایکٹر فٹ پانی پاکستان جانے سے روکا ہے اور جب راجستھان یا پنجاب کو اس کی ضرورت ہوگی یہ تب استعمال ہوگا۔

ارجن میگوال کا مزید کہا کہ روکا جانے والا پانی پینے اور زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر بھارت نے ایسا کیا تو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جائے گا، بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

جواب چھوڑیں