کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ۔ آج روایتی حریفوں پاکستاں اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا

19

مانیٹئرنگ ڈیسک مانچسٹر:   (24 گھنٹے )

World Cup Clash

ورلڈکپ 2019 کا آج سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے جہاں دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لیے ایک عزم سے میدان میں اتریں گی۔

پاکستان کی ٹیم بھارت کے خلاف عالمی میلے میں اپنی مسلسل شکستوں کے جمود کو توڑنے کے لیے تیار ہے۔

باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل والی پرفارمنس دہرانے کے لیے پُر عزم ہے جہاں اس نے بھارتی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔

مانچسٹر میں ہونے والے اس میچ کے لیے 5 لاکھ شائقین نے درخواستیں دیں تھیں، تاہم 25 ہزار تماشائی کے حامل اس میدان کے لیے صرف مطلوبہ خوش نصیبوں کو ہی ٹکٹ موصول ہوئے

ایک موقئرانگریزی روزنامے   کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اس میچ کے لیے ٹکٹ خریدنے والے 65 فیصد شائقین بھارتی ہیں جبکہ 20 فیصد پاکستانی ہیں جبکہ بقیہ افراد نے اپنے آپ کو نیوٹرل ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میچ کے لیے 75 پاؤنڈ کا ٹکٹ کی بلیک میں بھی فروخت دیکھنے میں آئی جہاں دونوں ممالک کے شائقین اسے 2 ہزار 500 پاؤنڈ میں خریدنے کے لیے بھی تیار تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مانچسٹر کی تاریخ میں سب سے بڑی پولیس کی نفری آج اپنے فرائض انجام دے گی جو نہ صرف اسٹیڈیم کے اندر بلکہ اسٹیڈیم کے باہر اور اس کی اطراف میں سڑکوں پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہوگی۔

پاک بھارت میچ بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بارش میچ کو مکمل طور پر نہیں بلکہ جزوی طور پر متاثر کر سکتی ہے، اور میچ کے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر وہی ٹیم میدان میں اتاری جاسکتی ہے جس نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے دوچار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں