بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی لگا دی

held kashmir
7

مانیئٹرنگ ڈیسک (24 گھنٹے )

JI Kashmir

  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی لگا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مرکزی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے عسکریت پسندوں سے قریبی روابط ہیں اور وہ ان کی مکمل حمایت بھی کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر اور حریت پسندوں کی حمایت کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی ہے

مقبوضہ کشمیر میں پابندی کے بعد جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت آگئی ہے اور اب تک  درجنوں قائدین و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد قابض بھارتی فوج نے جماعت اسلامی کے خلاف کریک ڈاؤن میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر عبد الحمید فیاض سمیت 400 سے زائد کارکنان گرفتار کرلیے ہیںدوسری جانب کشمیری قیادت نے بھارتی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی پر پابندی کی سخت مذمت کی اور اس فیصلے کے خلاف وادی میں آج ہڑتال کی گئی۔

جواب چھوڑیں