حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا۔ شہباز شریف

Shabaz
15

مانیٹئرنگ ڈیسک( 24 گھنٹے)

Hajj Expenses

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حاجیوں سے ہر ریلیف چھین لیا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا،حکومت کی حج پالیسی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے حکومت نے حج کو مقدس مذہبی عبادت نہیں آمدن کاذریعےسمجھ لیا،تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر فوائد حاجیوں کو کیوں نہیں دیے گئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا ہے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی،عام آدمی کے لئے حج کا سوچنا بھی موجودہ حکومت نے محال کردیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپوزیشن حج پیکیجز میں اس قدر اضافے پر حکومت سے جواب طلب کرے گی۔

جواب چھوڑیں